قصور:24جلوسوں، 20مجالس کا سکیورٹی پلان تشکیل
قصور (خبرنگار ) آج یوم عاشور پر امن و امان کے قیام اور عزاداران کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے قصور پولیس نے 24 جلوسوں اور 20 مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔
سکیورٹی فرائض کیلئے تقریباً 2500 پولیس افسر و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری، سول ڈیفنس اور رضاکار بھی معاونت فراہم کریں گے ۔