فائرنگ سے 35سالہ زمیندار قتل، لاش کھیتوں سے ملی

فائرنگ سے 35سالہ زمیندار قتل، لاش کھیتوں سے ملی

نارنگ کے گائوں پنڈوری کا بابر کھیتوں میں پانی لگانے گیا، واپس نہ لوٹا

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں پنڈوری میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر 35 سالہ زمیندار کو قتل کر دیا، لاش کھیتوں سے ملی۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں پنڈوری کا رہائشی بابر کھیتوں میں پانی لگانے گیا ، تاہم دیر تک گھر واپس نہ آیا جس پر اہلخانہ کو تشویش لاحق ہوئی ۔بابر کا باپ صابر اسے تلاش کرتے ہوئے کھیتوں میں پہنچا تو بیٹے کو مردہ حالت میں پایا ۔مقتول بابر کے سر اور ماتھے پر گہرے زخموں کے نشانات موجود تھے جبکہ جائے وقوعہ سے کارتوسوں کے خالی خول بھی برآمد ہوئے ۔ اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں