صوبائی وزیر لیبر کا دورہ شکرگڑھ و نارووال
لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشا اللہ بٹ نے ضلع نارووال اور شکرگڑھ کا دورہ کیا۔
محرم الحرام کے انتظامات اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ محمد منشا اللہ بٹ نے مسجد شاہ جماعت میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی، بعدازاں شکرگڑھ شہر میں مرکزی جلوس کی گزرگاہ کا بھی دورہ کیا۔