وزیر ہاؤسنگ کی داتا دربار کی غسل تقریب میں شرکت

وزیر ہاؤسنگ کی داتا دربار کی غسل تقریب میں شرکت

اولیائے کرام کی تعلیمات بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ:بلال یاسین

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حضرت علی ہجویریؒ کے دربار کے غسل کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی ہجویری کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ داتا دربار برصغیر میں روحانی فیض اور امن و آشتی کا عظیم مرکز ہے ۔غسل داتا دربار کی تقریب عقیدت، احترام اور روحانی وابستگی کی علامت ہے ۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ داتا دربار آنے والے عقیدت مندوں کیلئے سکیورٹی، صفائی اور انتظامی امور کو مؤثر بنایا گیا ہے ۔ اولیائے کرام کی تعلیمات معاشرے میں برداشت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ نوجوان نسل کو صوفیائے کرام کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پنجاب حکومت مذہبی و روحانی مراکز کی ترقی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ داتا دربار کی روحانی روایات کو محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں