یومِ عاشور،ایدھی فاؤنڈیشن کا ہائی الرٹ،رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ
لاہور (کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے تمام سٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہر بھر میں ہنگامی امدادی انتظامات مکمل کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق نو محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 50ایمبولینسز اور 150رضاکار فیلڈ میں تعینات کیے گئے تاکہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ایدھی رضاکار پانڈو سٹریٹ، اسلام پورہ، مغل پورہ، وسن پورہ، کھاڑک، ملتان روڈ، ظفر کالونی، علامہ اقبال ٹاؤن، امامیہ کالونی اور جلو موڑ سمیت مختلف علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ۔