صوبائی وزرا اور چیف سیکرٹری کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب۔۔۔
صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور بلال یاسین، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے ہمراہ بی بی پاکدامن مزار، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مرکزی کنٹرول روم اور محکمہ داخلہ کے صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بی بی پاکدامن مزار پر سکیورٹی انتظامات، زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزرا کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔