محرم میں بھی ایل پی جی مافیا کو کھلی چھوٹ :مرکزی مسلم لیگ

محرم میں بھی ایل پی جی مافیا کو کھلی چھوٹ :مرکزی مسلم لیگ

اوور چارجنگ میں ملوث عناصر کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے :عہدیداران

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر نے کہا ہے کہ لاہور میں سرکاری نرخوں کے باوجود ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب رکشہ ڈرائیور اور محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی اور گاڑی کا ایندھن پورا کرنے کے درمیان پس کر رہ گیا ہے ۔شاہدرہ میں ملی رکشہ یونین کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہیں تو پھر پرائس کنٹرول نظام کی موجودگی کا فائدہ کیا ہے ؟ حکومت بتائے کہ ایل پی جی مافیا زیادہ طاقتور ہے یا ریاستی ادارے ؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوور چارجنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے ، بصورت دیگر مرکزی مسلم لیگ رکشہ ڈرائیوروں، تاجروں اور محنت کش طبقات کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ حمید الحسن گجر نے کہا کہ محرم الحرام صرف صبر کا نہیں بلکہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام بھی دیتا ہے ۔ 10 محرم الحرام کے بعد تاجروں پر بھاری جرمانوں، مبینہ ناروا سلوک اور پیرا فورس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں