ماچھیکے ،تھلیاں،تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری

ماچھیکے ،تھلیاں،تارو جبہ وائٹ  آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری

لاہور( این این آئی)سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی معاونت سے توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے نظام اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ماچھیکے ،تھلیاں،تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے ۔ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم اور سٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ترسیلی اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں