جنگلی جانوروں کے علاج ، ریسکیو کیلئے پہلا موبائل کلینک تیار

جنگلی جانوروں کے علاج ، ریسکیو کیلئے پہلا موبائل کلینک تیار

سفاری زو کلینک میں لیبارٹری سہولیات اور معمولی سرجری کیلئے آلات نصب

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے جنگلی جانوروں کے علاج اور ریسکیو کے لیے پاکستان کا پہلا موبائل وائلڈ لائف کلینک تیار کر لیا ہے ، جس کا مقصد زخمی اور بیمار جنگلی جانوروں کو ان کی موجودہ جگہ پر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ لاہور سفاری زو میں موجود اس جدید موبائل کلینک میں پورٹیبل ایکسرے ، ڈوپلر الٹراسانڈ، ای سی جی، وائٹل مانیٹر، آکسیجن کنسنٹریٹر، لیبارٹری سہولیات اور معمولی سرجری کے لیے درکار جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔کلینک میں جانوروں کے خون اور دیگر نمونوں کے ابتدائی ٹیسٹ بھی موقع پر کیے جا سکیں گے ۔ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز ڈاکٹر رضوان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلی جانوروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا کیونکہ منتقلی کے دوران انہیں شدید ذہنی دبا کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل کلینک تیار کیا گیا ہے تاکہ جانوروں کا معائنہ، تشخیص اور ابتدائی علاج موقع پر ہی کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کلینک میں موجود بیشتر طبی آلات پورٹیبل اور ری چارج ایبل ہیں، جنہیں دور دراز علاقوں، صحرا اور پہاڑی مقامات پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں