7معروف فاسٹ فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کی تمام برانچز سربمہر

7معروف فاسٹ فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کی تمام برانچز سربمہر

ٹیکس سرکاری امانت ، خوردبرد یا تاخیربرداشت نہیں کی جائیگی:چیئرمین پی آر اے

لاہور (آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں کی بڑی فوڈ چینز پر رات گئے چھاپے مارے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے معروف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز بھی جعلسازی میں ملوث پائے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 7 معروف فاسٹ فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کی تمام برانچز سربمہر کردیں۔ ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال، ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی پر کارروائیاں کی گئیں۔ گوشواروں میں ردوبدل، ڈیجیٹل ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ میں ملوث فوڈ چینز کو بھاری جرمانے عائد کردیے ۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ عوام سے وصول شدہ ٹیکس سرکاری امانت ، خورد یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ بل ادائیگی کے بعد پی آر اے ، ای بل ضرور حاصل کریں۔ ای بل نہ دینے یا جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف پی آر اے سہولت ایپلی کیشن پر شکایات کا اندراج کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں