داتادربار کے اطراف 10اضافی ویسٹ کنٹینرز نصب
دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی کی گئی :ڈی جی ستھرا پنجاب
لاہور(اے پی پی)محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس کے راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیمیں تعینات رہیں۔ ترجمان کے مطابق نثار حویلی سے برآمد ہونے والے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ۔داتا دربار کے اطراف 150 سے زائد ورکرز، 2 واشرز، 3 کمپیکٹرز، 1 مکینیکل سویپر اور2 لوڈری ڈمپرز کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا جبکہ6سپروائزز، 2 زونل افسران اور ٹان منیجر خود فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی پر مامور رہے جبکہ داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، فینائل اور عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکا وکیا گیا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر دربار کے اطراف 10 اضافی ویسٹ کنٹینرز نصب کیے گئے ۔دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور واشنگ کی گئی۔داتا دربار سے ملحقہ گلیوں،دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ اورچونے کا چھڑکا ئوکیا گیا۔غسل تقریب حضرت داتا گنج بخش کے دوران بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے دربار کے اطراف صفائی ستھرائی پرعملہ اور مشینری تعینات رہیں۔