سنگل بینچ کی جانب سے ایک لاکھ روپے جرمانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

سنگل بینچ کی جانب سے  ایک لاکھ  روپے جرمانے کے فیصلے کے خلاف  لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر) سنگل بینچ کی جانب سے ایک لاکھ روپے جرمانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

وکیل کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کے بحران سے متعلق درخواست میں سنگل بینچ نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے ۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بحران سے شہری پریشان ہیں ،انٹرا کورٹ اپیل میں نکتہ اٹھایا گیا کہ ریاست بنیادی حقوق کی محافظ ہے ،عدالت سنگل بینچ کا ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم کالعدم قرار دے ۔عدالت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بحران پر قابو پانے کے لیے احکامات جاری کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں