ایجوکیشن انتظامی پوسٹوں کا امتحان،خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل

ایجوکیشن انتظامی پوسٹوں کا امتحان،خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل

مانیٹرنگ ٹیم میں ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل مانیٹرنگ ٹیم امتحانی مراکز کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لے گی،ایجوکیشن اتھارٹی

لاہور(خبر نگار)انتظامی پوسٹوں کے تحریری امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ سینئر افسران پر مشتمل ٹیم امتحانی عمل کی نگرانی کرے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پی ای سی ٹی اے کے تحریری امتحان کے لیے خصوصی مانیٹرنگ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 16 سینئر افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو امتحانی مراکز میں انتظامات، نظم و ضبط اور شفافیت کا جائزہ لے گی۔ مانیٹرنگ ٹیم میں ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ افسران کو امتحانی عمل کی نگرانی، قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق خصوصی ٹیمیں امتحانی مراکز میں موجود رہ کر کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی روک تھام اور امتحانی نظام کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل کو مکمل طور پر شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم امتحانی مراکز کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لے گی اور امتحان کے انعقاد کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال پر فوری رپورٹ مرتب کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں