پنجاب بار:یکم اگست کودوعہدوں کا انتخاب، جوڑ توڑ کا آخری مرحلہ
وائس چیئرمین ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے عاصمہ جہانگیر ، حامد خان گروپ مدمقابل
لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب بار کونسل کے دو اہم آئینی عہدوں کے انتخاب میں صرف چار روز باقی رہ گئے ، جوڑ توڑ آخری مرحلے میں داخل ہو چکاہے ۔ یکم اگست کو وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب جنرل ہاؤس اجلاس میں ہوگا، صوبہ بھر سے بار کے پچھتر ارکان حقِ رائے دہی استعمال کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق تاحال امیدواروں کے نام سامنے نہیں آئے تاہم اصل مقابلہ عاصمہ جہانگیراور حامد خان گروپ کے درمیان متوقع ہے ۔ امیدواروں کے حتمی نام جنرل ہاؤس اجلاس کے روز ہی سامنے آنے کا امکان ہے چونکہ انتخاب صرف منتخب ارکان کے ذریعے ہوتا ہے ، اسلئے امیدواروں کو عوامی انتخابی مہم چلانا پڑتی ہے اور نہ ہی بڑے انتخابی اخراجات برداشت کرنا ہوتے ہیں۔ وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت چھ ماہ ہوتی ہے ۔ موجودہ وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت یکم اگست کو مکمل ہو جائیگی، جس ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں مشاورت اورسیاسی رابطے تیزی سے جاری ہیں تاکہ متفقہ مضبوط امیدوار میدان میں اتارا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments