ہزاروں پتنگوں،شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام،5ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہزاروں پتنگوں،شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام،5ملزم گرفتارکرلئے گئے ۔مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی نے کاروائی کے۔۔
دوران لوڈرڈالے سے 6500سے زائد پتنگیں، 216 کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 60قاتل ڈور کے پنے برآمد کر کے ملزم عظیم، خالد اور جلال کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ملزم کھیپ پشاور سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔ویمن ریس کورس پولیس نے 5 ملزموں علی حسن، منیب، ندیم، بوٹا اور شاہد کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کر کے شیشہ ڈور کی40 چرخیاں، دھاگہ اور ڈور بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments