سب انسپکٹر ز ترقی، 8ماہ سے تاخیر کا شکار اجلاس آج طلب

 سب انسپکٹر ز ترقی، 8ماہ سے تاخیر کا شکار اجلاس آج طلب

انسپکٹر کی 250خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والوں کوترقیاں دی جائینگی

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے 8 ماہ بعد اچھی خبر،آئی جی نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کی ترقی کیلئے اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا۔نئے آئی جی کی تعیناتی سے ابتک ترقیاتی کمیٹی کااجلاس 8ماہ سے تاخیر کا شکار تھا۔انسپکٹر رینک پر ترقی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہوگا۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ٹوہیڈ کوارٹر،اے آئی جی ڈسپلن اور محکمہ سروسزکے افسر کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔ انسپکٹر کی 250خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والوں کوترقیاں دی جائیں گی۔6سو سے زائد سب انسپکٹرترقیوں کیلئے زیر غور آئیں گے ۔کاغذات صرف اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے قبول ہونگے ۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے ترقی کیلئے تمام ریجنز سے سب انسپکٹرز کے کوائف لئے مانگ لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...