رواں سال پنجاب سے ایک لاکھ 9ہزار اشتہاری گرفتار
لاہور سے 25ہزار اشتہاری ، 10ہزار 696عدالتی مفرور پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی ملزموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 27 ہزار 820 جبکہ بی کیٹگری کے 81ہزار 391 شامل ہیں ۔صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران 33 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ، اے کیٹگری کے 5 ہزار 31 اور بی کیٹگری کے 28 ہزار 306 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے صوبہ بھر میں 11 ہزار 990عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 213جبکہ بی کیٹگری کے 7 ہزار 777 ملزم شامل ہیں۔ رواں سال لاہور سے 25ہزار 118 اشتہاری اور 10ہزار 696 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 898 عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments