گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پولیس الرٹ رہی

 گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی  دعائیہ پروگرام، پولیس الرٹ رہی

لاہور(اے پی پی)پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں ، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...