باغبانپورہ : گھروں میں لوٹ مار کرنیوالا نوسرباز گینگ گرفتار

باغبانپورہ : گھروں میں لوٹ مار کرنیوالا نوسرباز گینگ گرفتار

اشیا فروخت کرنے کے بہانے گھروں میں داخلے کا اعتراف، لاکھوں کی اشیا برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہو کر نوسربازی سے لوٹ مار کرنے والے 5 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثاقب، شرجیل، ذکیہ، مریم اور ردا شامل ہیں، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ استریاں، برقی بلب اور دیگر سامان فروخت کرنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع ملتے ہی لوٹ مار کی وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 قیمتی موبائل فونز اور مسروقہ نقدی برآمد کر لی ہے ۔ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...