گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے اہل کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے اہل  کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کے گرین ٹریکٹر پروگرام 2026-27 کے تحت اہل کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔

 صوبہ بھر کے اہل کسان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور شیخوپورہ کے اہل کاشتکار بھی اس میں شامل ہیں، پروگرام کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی مشینری تک رسائی فراہم کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاری کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ انہیں پروگرام میں شامل ہونے کا موقع مل سکے، جبکہ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ جیسے اہم زرعی ضلع میں زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو اس سہولت سے مستفید کرنے کے لیے درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان اور شفاف بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...