ذوالفقاربھٹو، بینظیر نے پسے طبقات کیلئے سیاست کی:لیاقت علی

ذوالفقاربھٹو، بینظیر نے پسے طبقات کیلئے سیاست کی:لیاقت علی

حکومت اور ریاستی اداروں کی پالیسیوں میں عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما و سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق کے تحفظ، معاشی انصاف اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی اسی عوام دوست ویژن کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ملک کی ترقی کا حقیقی فائدہ اس وقت ممکن ہے جب عام آدمی کو روزگار، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، صاف پانی، رہائش اور بنیادی شہری حقوق میسر ہوں، اس لیے حکومت اور ریاستی اداروں کی پالیسیوں میں عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں شریک کرنے ، خواتین کو بااختیار بنانے ، صوبوں کے حقوق کے تحفظ، وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر آواز بلند کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو محض سیاسی نعروں کے بجائے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرسکے ، پیپلز پارٹی کی قیادت مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں، اقلیتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ملک میں ایسا معاشی نظام چاہتی ہے جس میں ترقی کے ثمرات صرف چند طبقات تک محدود نہ رہیں بلکہ عام شہری بھی معاشی ترقی سے مستفید ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...