ڈی پی او قصورکادورہ پولیس لائنز ، شعبہ جات کا معائنہ
صفائی، نظم و ضبط اور بہترین انتظامی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :آفتاب پھلروان
قصور(خبرنگار) ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس لائنز میں صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور انتظامی امور کو منظم رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زعبدالستار، آر آئی پولیس لائنز سمیت دیگر افسر و اہلکار بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ پولیس لائنز میں صفائی، نظم و ضبط اور بہترین انتظامی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments