منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل ہونگے :ملک رشید

منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل ہونگے :ملک رشید

مالی بے ضابطگی اور غیرمعیاری میٹریل ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا:وزیر فوڈ سکیورٹی

قصور(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی کاموں کو عوامی نمائندوں کی مشاورت اور مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔ عوامی منصوبوں میں مالی بے ضابطگی، ناقص منصوبہ بندی یا غیرمعیاری میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس موقع پر کوارڈینیٹر ملک خالد حسین خاں ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن میں اربوں روپے کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل سے علاقے میں بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سڑکوں، سیوریج، نکاسی آب، صحت، تعلیم اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ ان منصوبوں سے کوٹ رادھا کشن کی عوام کی تقدیر بدلنے اور علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کی امید ہے ۔ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی گئی ہے ترقیاتی منصوبے صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔

متعلقہ ادارے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے معیار کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے فنڈز قومی امانت ہیں، ان کے استعمال میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک مظہر رشید خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان قیادت اور کارکنان علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...