پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی پالیسی سے ریونیو معاملات شدید متاثر

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی پالیسی سے ریونیو معاملات شدید متاثر

سابق پٹواریوں کے آئی ڈی بلاک، دیہی مراکزِ مال میں کام ٹھپ، فوری حل کا مطالبہ

لاہور (آن لائن) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث صوبے بھر میں ریونیو معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں اور نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کے آن لائن لاگ اِن نہ بننے سے شہریوں کو اراضی کی دستاویزات کا حصول دشوار ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر پٹواریوں کے تبادلے کیے گئے تھے ، تاہم تبادلوں کے فوراً بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے پرانے پٹواریوں کے لاگ اِن سسٹم سے بند کر دیے جبکہ نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کے لاگ اِن تاحال فعال نہیں کیے جا سکے۔

سسٹم تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن موضع جات کے امور اور دیہی مراکزِ مال میں فرد، انتقال اور پراپرٹی ریکارڈ کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ روزمرہ کی ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے آئے سائلین کو شدید مشکلات اور خوار خرابی کا سامنا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تکنیکی اور انتظامی مسئلے کا فوری نوٹس لے کر لاگ اِن کا نظام بحال کیا جائے تاکہ ریونیو کے التوا شدہ امور معمول کے مطابق جاری ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...