سیاحتی مقامات پر ہاٹ ایئر بیلون ایڈوینچر لانے کی تیاری

سیاحتی مقامات پر ہاٹ ایئر بیلون ایڈوینچر لانے کی تیاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہاٹ ایئر بیلون ایڈوینچر لانے کی تیاری ،حکومت نے فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنیکی اجازت دیدی۔۔۔

 لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو عالمی سیاحت کے فروغ کیلئے مراسلہ جاری ، فزیبلٹی تیاری کیلئے عالمی معیار کے کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائینگی ۔صوبے کے دس سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن، ایئر بیلون کی فزیبلٹی تیار کی جائیگی۔ مری ، پتریاٹہ، کلر کہار، کٹاس راج اور صحرائے چولستان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اور ہاٹ ایئر بیلون سروس کے آغاز پر کام ہوگا۔کنسلٹنٹ منصوبے پر آنے والی تخمینہ لاگت، فزیبلٹی ، لوکیشن، ونڈ کنڈیشنزاور سیفٹی پر مفصل رپورٹ تیار کریگا۔ منصوبے پر عملدرآمد پلاننگ کی تیاری کنسلٹنٹ کی ذمہ داری ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...