فرانزک ایجنسی سائنس اتھارٹی میں ضم، کمیٹی نئے ڈی جی کاچنائوکریگی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کر دیا گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کے۔۔۔
تحت نئے ڈی جی کے انتخاب کیلئے چیئرمین پی اینڈڈی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ جو ڈی جی کیلئے امیدواروں کا جائزہ لیکر انتخاب کریگی۔ انتخاب کو شفاف بنانے کیلئے فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر امجد عہدے سے سبکدوش، انکے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی ،سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید ودیگر نے شرکت کی۔انتخاب تک سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments