خواتین پر تشدد ،زیادتی میں ملوث 5ملزم دھر لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گوالمنڈی، مصری شاہ اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خواتین پر تشدد اور زیادتی میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
مصری شاہ پولیس نے گھریلو تنازع پر بیوہ کو اینٹ مار کر زخمی کرنے والے باپ بیٹے فیاض اور شہزاد کو گرفتار کیا۔ گوالمنڈی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر بارہویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر ملزم طلحہ اورشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے پرملز، ثمر اور کیٹی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments