84 تھانوں میں ایس ایچ اوز کے رویوں کا جائزہ لینے کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 84 تھانوں میں ایس ایچ اوز کے رویوں کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔
تھانوں میں ایس ایچ اوز کے ناروا رویوں سے متعلق شکایات سامنے آنے پر پولیس اہلکار کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔ ڈی آئی جی نے نامناسب برتاؤ پر کارروائی کا عندیہ دیدیا۔کھلی کچہری میں سود، کرایہ داری، گروی مکان، فراڈ اور جھگڑوں سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئیں، جن پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments