124ای چالان کانادہندہ موٹرسائیکل سوار پکڑ ا گیا

124ای چالان کانادہندہ  موٹرسائیکل سوار پکڑ ا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنیوالانادہندہ موٹرسائیکل سوار ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

بند روڈ پر پٹرولنگ آفیسر عدنان نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے شہری کو پکڑا جسکے نام پر رجسٹرڈ دو موٹرسائیکلوں کیخلاف124مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری ہو چکے تھے ۔ موٹرسائیکل مالک نے 109 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی جبکہ 15 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ شہری کی ایک موٹرسائیکل پر ایک لاکھ 64 ہزار 800 جبکہ دوسری پر 64 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے ۔ 

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر میں 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ ای چالان کے نادہندگان اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...