ایل ڈی اے سٹی پائن ایگزیکٹو و ایکسز کے پلاٹس کی 10دسمبر کو قرعہ اندازی

ایل ڈی اے سٹی پائن ایگزیکٹو و ایکسز  کے پلاٹس کی 10دسمبر کو قرعہ اندازی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز، پائن ایگزیکٹو اور لاہور ٹیکنالوجی پارک بارے اجلاس ہوا۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ ایل ڈی اے سٹی میں پائن ایگزیکٹو،پائن ایکسز اور فیروز پور روڈ پر لاہور ٹیکنالوجی پارک کے پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے ہیں۔پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع یہ پلاٹ دو سال کی اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائینگے ۔پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے آخری تاریخ 3 دسمبر ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی پائن ایگزیکٹو اورپائن ایکسز کے پلاٹس 10 دسمبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائینگے ۔شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔جبکہ ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹس 3 دسمبر کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کیے جائینگے ۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...