رواں سال 3141گینگز گرفتار، 2ارب 86کروڑ کا مال برآمد

رواں سال 3141گینگز گرفتار، 2ارب 86کروڑ کا مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر سے 3141 گینگز کے 11 ہزار 704 کارندوں کو گرفتار کر کے 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

 لاہور میں سال 1999 گینگز کے 4538 کارندوں کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار ملزموں سے 54 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ آئی جی عبدالکریم نے پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...