بیوہ پر مبینہ تشدد،قتل کی دھمکیوں پر نند اور بہنوئی گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے بیوہ پر مبینہ تشدد ، سر کے بال کاٹنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نند اور بہنوئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
متاثرہ خاتون کی 15 پر کال پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث نگینہ اور اسکے خاوند خرم کو گرفتارکر لیا۔متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کی وفات کے صرف 40 روز بعد ہی سسرالیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دئیے ۔ ملزموں نے دورانِ عدت اسے 3بچوں سمیت گھر سے نکالنے اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments