سکولوں میں درجہ چہارم عملہ کی شدید کمی ، صفائی کا نظام متاثر

سکولوں میں درجہ چہارم عملہ کی  شدید کمی ، صفائی کا نظام متاثر

لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے حکومتی دعوے تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکے ۔

 سکولوں کی صفائی کی ذمہ داری ستھرا پنجاب اتھارٹی کو دینے کا اعلان چھ ماہ گزرنے کے باوجود زیر التوا ہے جبکہ درجہ چہارم اور صفائی عملے کی شدید کمی پرتعلیمی اداروں میں صفائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرائمری سکولوں میں صفائی کیلئے کہیں بھی عملہ موجود نہیں۔ مڈل سکولوں میں 80جبکہ ہائی سکولوں میں 50فیصد عملہ صفائی کی عدم دستیابی پر سکول سربراہان اور انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...