پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا 93 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ،لاہورمیں مہم 7روزہ ہوگی

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، سربراہ انسداد پولیو پروگرام خالد پرویز کے مطابق مہم کے دوران 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔ مہم کے دوران 77 ہزار سے زائد اہلکار خدمات انجام دینگے ۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائینگی۔ لاہور میں نومبر کی انسداد پولیو مہم7روزہ ہوگی ،دیگر 12 اضلاع میں چار روز جاری رہے گی۔لاہور میں 22 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔ بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہے ، خواہ انہیں گزشتہ مہمات میں بھی ویکسین دی جا چکی ہو۔ پولیو لاعلاج مرض ہے ، بروقت ویکسی نیشن سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں ا وربچوں کو ویکسین ضرور پلائیں ۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز نے بچوں کو ویکسین پلا کر لاہور میں پولیومہم کا افتتاح کیا۔ ڈی سی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس بھی ہوا،بریفنگ دی گئی کہ یہ خصوصی مہم 8 نومبر تک جاری رہے گی ۔ڈی سی نے مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے فرنٹ لائن ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ورکرز کی سو فیصد حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے ۔ کسی بھی شکایت یا رہنمائی کیلئے ڈی سی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...