قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے :جماعت اہلسنت
قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے :جماعت اہلسنت ورکرز کنونشن ،سانحہ مریدکے پرانکوائری، بیگناہ افراد پرمقدمات واپس لینے کامطالبہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اہلسنت کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل سنی سیکریٹریٹ کالا شاہ کاکو لاہور میں صوبائی ورکرز کنونشن کا انعقاد ۔صوبہ بھر سے عہدیداروں، علما، مشائخ اور کارکنان نے شرکت کی۔ صدارت صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری نے کی، کلیدی خطاب سینئر نائب مرکزی امیر علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے کیا۔مہمانانِ خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری،مرکزی چیف آرگنائزر صوفی احسان الحق فریدی ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور متفقہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ علامہ حامد سعید کاظمی اور پیر خالد سلطان نے کہا تمام جزوی اختلافات کو بھلا کر باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔
ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، صوفی احسان الحق فریدی، پیر اسلم رضوی، پیر حبیب اللہ شاہ اور پیر ازہر شاہ ہمدانی نے قادیانیوں کی بڑھتی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے ۔پیر خلیل الرحمن شاہ ، علامہ فاروق خان سعیدی، قاری فیض بخش ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ ، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی ودیگر قائدین نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سناتے کہا سانحہ مریدکے پر غیر جانبدار جامع انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور بیگناہ افراد پردرج مقدمات فوراً واپس لیے جائیں۔ آئین اسلامی قوانین کی ترویج و اشاعت اور عبادات کی مکمل ضمانت دیتا ہے ، حکومت جامع مسجد رحمت للعالمین کو کھول کر پنجگانہ نمازوں اور نمازِ جمعہ ادائیگی کی اجازت دے ۔علما و مشائخ اہلسنت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جماعت اہلسنت ناموسِ رسالتؐ ،صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ کے تحفظ اور استحکامِ پاکستان کیلئے کرادار اد ا کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments