سیف سٹیزکی بروقت کارروائی ،نوجوان کوخودکشی سے بچالیا
نوجوان نے کمرے میں خودکو زخمی کرنے کے بعد سیفٹی ایپ کاالرٹ بٹن دبا دیاسیف سٹی ٹیم نے نوجوان سے رابطہ برقرار رکھ کر ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کر ادیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نیکسٹ جن سیفٹی ایپ کے بروقت ایمرجنسی الرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنیوالے 26 سالہ نوجوان کی جان بچا لی گئی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق قصور کے رہائشی نوجوان نے خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرنے کے بعد نیکسٹ جن سیفٹی ایپ پر ایمرجنسی الرٹ بٹن دبا دیا۔ایمرجنسی الرٹ اور زخمی نوجوان کی تصویر موصول ہوتے ہی سیف سٹی ٹیم نے فوری کارروائی شروع کر دی اورنوجوان سے رابطہ کرکے مسلسل بات چیت جاری رکھی ، اسے کمرے کا دروازہ کھولنے اور اہلخانہ کو آگاہ کرنے پر آمادہ کیاجاتا رہا۔سیف سٹی ٹیم نے نوجوان سے رابطہ برقرار رکھ کر متعلقہ پولیس اور ریسکیو کو بھی الرٹ کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ترجمان سیف سٹیز نے مزید بتایا کہ نوجوان اور اسکے بھائی نے بروقت مدد فراہم کرنے پر سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ذہنی دباؤ یا پریشانی پر مددکیلئے پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 7 دبائیں یا نیکسٹ جن سیفٹی ایپ استعمال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments