طالبات کی مشروبات کے کارٹن جمع کرکے پہلی پوزیشن
طالبات کی مشروبات کے کارٹن جمع کرکے پہلی پوزیشن ٹیٹرا پیک،ڈبلیو ڈبلیو ایف نے طالبات کو ریسائیکل شدہ کارٹن سے تیارفرنیچرانعام دیا
لاہور(خبر نگار)کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول لاہور کی طالبات نے 12 ہزار سے زائد استعمال شدہ مشروبات کے کارٹن جمع کرکے سینٹرل ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی ریسائیکلنگ آگاہی مہم کے تحت کریسنٹ سکول میں تقریب کا انعقاد ۔طالبات کی جانب سے 173 کلو استعمال شدہ مشروبات کے کارٹن یعنی تقریباً 12 ہزار 110 خالی ڈبے جمع کرنے پر سراہا گیا اور پوزیشن لینے پرانہیں ریسائیکل شدہ کارٹن سے تیار کردہ سکول فرنیچر کا انعام دیا گیا۔ تقریب میں ٹیٹرا پیک کے کردار کیپٹن ڈبلو کیساتھ سوال و جواب کا سیشن اور پانی کے تحفظ بارے طالبات کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی خان کا کہنا تھا کہ طالبات نے ثابت کیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کا آغاز کلاس روم سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اس منصوبے کا مقصد تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کیساتھ طلبہ کو کچرے میں کمی اور ریسائیکلنگ کوفروغ دینے کی ترغیب دینا ہے ۔عالمی بینک کے مطابق 2050 تک دنیا میں سالانہ کچرے کی مقدار میں 73 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے جسکے پیش نظر وسائل کے تحفظ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments