نکلسن روڈ پر وقف املاک بورڈ کی 50 کروڑمالیتی جائیداد واگراز
نکلسن روڈ پر وقف املاک بورڈ کی 50 کروڑمالیتی جائیداد واگرازLilly Cottage کوکامیاب آپریشن سے سیل کر کے بورڈ کی تحویل میں لے لیاگیا
لاہور (خبر نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور-I سمیرا رضوی نے FIA اور پولیس کی معاونت سے نکلسن روڈ لاہور پر واقع تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی جائیداد Lilly Cottage کو کامیاب آپریشن کے ذریعے سیل کر کے بورڈ کی تحویل میں لے لیا۔ آ پریشن کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر لاہور عدنان حسن بھلر وان نے کی۔مذکورہ جائیدادطویل عرصے سے نادہندگان کے زیرِ استعمال تھی اور جس میں وکلا کے چیمبرز اور رہائشی حصے بھی شامل تھے ۔آپریشن میںETPB سکیورٹی سٹاف، پولیس حکام اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بھرپور معاونت فراہم کی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بورڈ کی تمام قیمتی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کروانے ، کرایہ جات وصولی اور سرکاری واجبات کے مکمل حصول کیلئے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments