700پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی200چرخیاں برآمد

700پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی200چرخیاں برآمد

700پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی200چرخیاں برآمد میو ہسپتالپولیس نے کاٹن کے ڈبوں میں سپلائی ناکام بنادی،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال پولیس نے 700 پتنگیں اورممنوعہ کیمیکل ڈور کی 200 چرخیاں برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر بھر میں پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران چوکی میو ہسپتال پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کر کے 700 پتنگیں اورممنوعہ کیمیکل ڈور کی 200 چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پتنگوں کی ترسیل ا ور فروخت کیلئے کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرکے لاہور کے مختلف مقامات میں پتنگ فروشی کرتا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...