صوبائی وزیر سے چینی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر سے چینی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

مزید چائنیز کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے :شافع حسین

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے چین کے صوبہ سنکیانگ کے سرمایہ کاروں کے 15رکنی اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی۔وفد کی قیادت سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ڈپٹی کمانڈر مسٹر ہا زینگیو کر رہے تھے ۔سول سیکرٹریٹ میں ملاقات پرپنجاب میں چین کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور مواقع پر بات چیت ہوئی۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود نے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بریفننگ دی۔ملاقات کے دوران زراعت، سیڈ ڈیولپمنٹ ٹیکسٹائل سیکٹر، انڈسٹری، آبپاشی،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ای بزنس اور دیگر شعبوں میں تعاون اور اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

باہمی رابطوں اور تعاون کو موثربنانے کے لیے فوکل پرسنز مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے وفد سے گفتگو کرتے کہا کہ میرے چین کے 8 دوروں کے دوران طے پانے والے متعدد معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ۔چین کی ویوو موبائل فون کمپنی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں چپ فریم اور موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے جارہی ہے ۔چین کے ہواوے گروپ کے ساتھ جدید زراعت کے فروغ اور سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اشتراک موجود ہے تاہم چاہتے ہیں کہ سپر سیڈرز،ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری کی مینوفیکچرنگ کے کارخانے پنجاب میں لگیں۔مزید چائنیز کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...