پنجاب میں کوڑا ٹیکس ادا نہ کرنے پر پراپرٹی این او سی بند

پنجاب میں کوڑا ٹیکس ادا نہ  کرنے پر پراپرٹی این او سی بند

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹیکس ادا کیے بغیر جائیداد کی فروخت یا منتقلی کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ایکسائز حکام کے مطابق اب تک صوبے میں 14 لاکھ بلز کی تقسیم پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی ہو چکی ہے ۔ پرائیویٹ سوسائٹیز کے علاوہ صوبے کی باقی 80 فیصد پراپرٹیز پر یہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ اور شہری ویب سائٹ سے آن لائن بل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...