انٹر امتحان ، مختلف سنٹرز میں 2امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

انٹر امتحان ، مختلف سنٹرز میں  2امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

لاہور (خبر نگار) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2026ء کے سلسلے میں ریاضی کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول پھول نگر،ضلع قصور کے امتحانی مرکز میں۔۔۔۔

 امیدوار سلمان علی، اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس چونیاں میں محمد منیب سرور کو دورانِ امتحان نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیے گے ۔امتحانی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امیدوار کے خلاف یوایم سی درج کر لیا، جبکہ امتحانی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔لاہور بورڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...