سیوریج لائن بچھانے کا میگا پراجیکٹ تکنیکی مشکلات سے دوچار

 سیوریج لائن بچھانے کا میگا پراجیکٹ تکنیکی مشکلات سے دوچار

فائلوں میں قابلِ عمل دکھائی دینے والا منصوبہ زمینی حقائق سے دوچار ہو گیا،ذرائع

لاہور( شیخ زین العابدین )لاہور میں واسا کا ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے سیوریج لائن بچھانے کا میگا پراجیکٹ معاہدے کے بعد تکنیکی مشکلات سے دوچار ہو گیا۔لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک زیر زمین سیوریج لائن بچھانے کے منصوبے پر تاریخی عمارتوں اور اورنج لائن ٹرین کے متاثر ہونے کے خدشات سامنے آ گئے ۔منصوبے کا مجوزہ روٹ مال روڈ سے گزرنے کے باعث پنجاب اسمبلی سمیت اہم عمارتوں کو خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہے ۔دوسری جانب سمن آباد موڑ پر واسا، ایل ڈی اے کے انڈر پاس اور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے بھی ایک دوسرے کے راستے میں آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائلوں میں قابلِ عمل دکھائی دینے والا منصوبہ زمینی حقائق سے دوچار ہو گیا۔ واسا نے لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے زیر زمین سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا، تاہم معاہدے کے بعد تکنیکی پیچیدگیاں سامنے آ گئی ہیں۔ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے تحت سڑک کی روایتی کھدائی کے بجائے زیر زمین سرنگ کے ذریعے لائن بچھائی جائے گی، تاہم اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی ارتعاش اور کھدائی کے اثرات سے تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی عمارت، سمٹ مینار، واپڈا ہاؤس سمیت مال روڈ کی دیگر تاریخی عمارتیں اس روٹ کے باعث ممکنہ خطرات کی زد میں آ سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...