یو ای ٹی کے نئے پرو وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

یو ای ٹی کے نئے پرو وائس  چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبر نگار )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے نئے پرو وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 گورنر پنجاب و چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق کو یو ای ٹی لاہور کا پرو وائس چانسلر نامزد کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق اس وقت یو ای ٹی لاہور میں ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں تین سال کے لیے پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری تین سال یا عمرِ ملازمت کی تکمیل تک مؤثر رہے گی۔ تقرری کا اطلاق نوٹیفکیشن میں درج شرائط کے مطابق ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...