رواں سال ابتک شہر بھر میں 2777 کومبنگ آپریشنز
لاہور (کرائم رپورٹر)رواں سال اب تک شہربھر میں 2777 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ، جن کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔
پولیس کارروائیوں کے دوران 1774 مشتبہ افراد اور 288 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 252 ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 102 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments