ایس پی یو کا اہلکار ساتھی سمیت منشیات فروشی کرتے گرفتار

ایس پی یو کا اہلکار ساتھی سمیت منشیات فروشی کرتے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے فارنرز سکیورٹی سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کا ایک اہلکار ساتھی سمیت مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر چوک میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی لی تو ان کے قبضے سے ایک کلو 480 گرام چرس اور ایک پستول برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عظیم رشید کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں شاہدرہ کے رہائشی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...