نیو راوی روڈ ناکے پر 400سے زائد پتنگیں پکڑی گئیں،ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے علی الصبح نیو راوی روڈ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سرچ اینڈ سویپ کے دوران رکشے کی تلاشی لی گئی تو400 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں جس پر ملزم خالد کو گرفتار کر کے پتنگوں سمیت قانونی کارروائی کیلئے شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments