جعلی نیوروسرجن اورنوسرباز ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

جعلی نیوروسرجن اورنوسرباز ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں جعلی سرجن اورنوسربازملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔

 گوالمنڈی پولیس نے میو ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر کی درخواست پر جعلی سرجن عمر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزم سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں خود کونیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر ظاہر کر کے کارروائیاں کرتا تھا۔ رنگ محل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران خود کو آرمی، رینجرز اور پولیس کا افسر ظاہر کرکے شہریوں کو ہراساں اورلوٹنے والے نوسرباز سخاوت کو گرفتار کر لیا جو موقع کی مناسبت سے ٹی وی چینلز کا صحافی بن کر بھی رعب جھاڑتا تھا۔ ملزم سے فورسز کی یونیفارم سے متعلق آرٹیکلز اور موبائل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...