سکول ٹرپس، آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مزید سخت حفاظتی انتظامات کا فیصلہ

 سکول ٹرپس، آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر  مزید سخت حفاظتی انتظامات کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سکول ٹرپس اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیر صدارت اجلاس میں حکام کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکول ٹرپس کیلئے پیشگی اجازت لینا اور اساتذہ کی نگرانی یقینی بنانا لازمی ہوگا۔ طلبہ اور اساتذہ کا مقررہ تناسب برقرار رکھنے کیساتھ ٹرپس پر روانگی سے قبل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اوردیگر ضروری دستاویزات کی تصدیق بھی کرانا ہوگی۔ طالبات کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...