رواں سال 7 افسران و ملازمین محکمہ پولیس سے برخاست
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف رواں سال سخت محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 7 افسران و ملازمین کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا،
جبکہ 14 کی عہدہ تنزلی کے احکامات جاری کر دیے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے رواں سال اختیارات سے تجاوز اور محکمانہ خلاف ورزیوں پر 7 افسران و ملازمان کو دیگر بڑی محکمانہ سزائیں بھی دیں، جبکہ 276 افسران و اہلکاروں کے خلاف معمولی نوعیت کی محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments